2013-06-06




محکمہ ڈاک کی مین آف لیٹرز سیریز میں شفیق الرحمٰن کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
6جون2013ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ نامور مزاح نگار شفیق الرحمٰن کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر شفیق الرحمٰن کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ آٹھ روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں MEN OF LETTERSاورSHAFIQ-UR-REHMAN 1920 2000 کے الفاظ تحریر تھے۔