1996-01-15
10331 Views
محسن نقوی ٭15 جنوری 1996ء کو اردو کے ممتاز شاعر اور ذاکر اہل بیت محسن نقوی لاہور میں نامعلوم قاتلوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ محسن نقوی کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا اور وہ 5 مئی 1947ء کو محلہ سادات، ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان...
1971-01-15
5556 Views
مزار قائد اعظم ٭15 جنوری 1971ء کو قائد اعظم کے مزار کی تعمیر پایۂ تکمیل کو پہنچ گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت جنرل آغا محمد یحییٰ خان نے قائد اعظم کی ہمشیرہ محترمہ شیریں بائی کے ہمراہ قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی جہاں ان کا استقبال پرنسپل اسٹاف آفیسر اور قائد اعظم میموریل بورڈ کے...
1929-01-15
5165 Views
واصف علی واصف ٭ 15 جنوری 1929ء پاکستان کے مشہور صوفی دانشور، شاعر، ادیب اور کالم نگار واصف علی واصف کی تاریخ پیدائش ہے۔ واصف علی واصف خوشاب میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے مکالموں اور گفتگو کے متعدد مجموعے اشاعت پذیر ہوچکے ہیں جو بے حد مقبول ہوئے ہیں۔ ان کی نثری تصانیف میں کرن کرن...
1972-01-15
2281 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 15 جنوری1972ء کو کتاب کے عالمی سال کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے 9نومبر 1970ء کو اعلان کیا تھا کہ 1972ء کا سال کتاب کے عالمی سال کے طور پر منایا جائے گا۔
1975-01-15
2443 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 1975ء کوجنوبی ایشیا میں سیاحت کا سال قرار دیا گیا ۔اس موقع پر15جنوری 1975ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت 20پیسے تھی ۔ یہ ڈاک ٹکٹ جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔
1980-01-15
2257 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 15جنوری 1980ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مختلف مالیتوں کے سات عمومی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر مختلف جیومیٹریکل ڈیزائن شائع کیے گئے تھے ۔ ان عمومی ڈاک ٹکٹ کی مالیت10 پیسے سے 80پیسے تک تھی ۔ یہ ڈاک ٹکٹ سنگاپور کے طباعتی ادارے میسرز سیکورا پرائیویٹ لمیٹڈ، سنگاپور...
1985-01-15
2055 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ پاکستان اسٹیل اپنی نوعیت کا واحد اور سب سے بڑا ادارہ ہے جو پاکستان میں انجینئرنگ کی صنعت کو ایک پائیدار اور مستحکم بنیاد فراہم کرتا ہے۔ پاکستان اسٹیل کا قیام سوویت یونین کے فنی تعاون سے عمل میں آیا تھا اور اس سلسلے میں بنیادی معاہدے پر 22 جنوری 1971ء کو دستخط...
UP