2007-06-07



پاکستان کے محکمہ ڈاک کے نئے وژن کے اجرأ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
7 جون2007ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اپنے محکمے کے نئے وژن کے اجرأ کے موقع پر چار روپیہ مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرمحکمہ ڈاک کا نیا لوگو بنا تھااور انگریزی میں PAKISTAN POST Launch of New Vision of Pakistan Post 2007 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن اسپیکٹرم کمیونیکشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے فراہم کیا تھا اور اس کا لے آؤٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے تیار کیا تھا۔