09 October
تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کے اکیس مختلف سیٹ 1975ء اور 2001ء کے دوران جاری ہوئے۔ 2004ء میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس سلسلے کے پانچ مزید ڈاک ٹکٹ  9 اکتوبر 2004ء کو جاری ہوئے۔ تحفظ جنگلی حیات سیریز کے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں پرTropical Fishes کی   Aquarium Varieties کی پانچ مچھلیوں کی تصاویربنی تھیں اور انگریزی میں ان کے نامStriped Gourami ،Black Widow،Yellow Dwarf Cichlid، Tiger Barb اورNeon Tetra  تحریر تھے۔ دو دو روپے مالیت کے ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP