عالمی انجمن ڈاک (یونیورسل پوسٹل یونین) کے قیام کی ایک سوپچیسویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
9اکتوبر 1999ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے عالمی انجمن ڈاک (یونیورسل پوسٹل یونین) کے قیام کی ایک سو پچیسویں سالگرہ کے موقع پر دس روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر عالمی انجمن ڈاک (یونیورسل پوسٹل یونین) کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں 1874 1999 UNIVERSAL POSTAL UNION کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر فیضی امیر صدیقی نے تیار کیا تھا۔






