عالمی انجمن ڈاک ( یونیورسل پوسٹل یونین) کے قیام کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
9اکتوبر 1974ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے عالمی انجمن ڈاک (یونیورسل پوسٹل یونین) کے قیام کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر 20پیسے اور سوا دو روپے مالیت کے دو ڈاک ٹکٹ اور سوا تین روپے مالیت کی ایک سووینئیر شیٹ جاری کی۔ ان ڈاک ٹکٹوں اور سووینئیر شیٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرز طلعت سلطانہ اور مختار احمد نے تیار کیا تھا۔