2003-09-24



پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی سلور جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
24ستمبر 2003ء کو پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت دو روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس ادارے کے صدر دفتر کی تصویر اور ادارے کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں 25 Years of PAKISTAN ACADEMY OF LETTERS کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن محسن حنیف نے تیارکیا تھا۔