
رائل کالج آف فزیشنز ایڈن برگ اور کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کی مشترکہ ملاقات کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
22 سے 24ستمبر 1990ء کے دوران رائل کالج آف فزیشنز ایڈن برگ اور کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کی ایک مشترکہ ملاقات منعقد ہوئی۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جسے الیاس گیلانی نے ڈیزائن کیا تھا۔
اس ڈاک ٹکٹ پررائل کالج آف فزیشنز ایڈن برگ اور کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے لوگو بنے تھے اور JOINT MEETING OF ROYAL COLLEGE OF EDINBURGH AND COLLEGE OF PHYSICIANS & SURGEONS
PAKISTAN
22-24th SEPTEMBER 1990 کے الفاظ تحریر تھے۔