ُُُُُُُُٓٓپاکستان کے محکمہ ڈاک کی نشان حیدر سیریز کا آغاز

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

6ستمبر1995ء کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نئی سیریز کا آغاز کیا جسے نشان حیدر سیریز کا نام دیا گیا۔ اس سیریز کے پہلے ڈاک ٹکٹ پر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اورنشان حیدر حاصل کرنے والے سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی کا خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ نشان حیدر سیریز کے اس پہلے ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن معروف مصور آفتاب ظفر نے تیار کیا تھا۔ اس کی مالیت سوا روپے تھی اور اس پرا نگریزی میں NISHAN-E-HAIDER MAJOR AZIZ BHATTI SHAHEED (1928-1965) کے الفاظ تحریر تھے۔

UP