1972-09-06


عطیہ خون کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
6ستمبر 1972ء کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر National Blood Transfusion Serviceکے الفاظ تحریر کیے گئے تھے اور یوں عطیہ خون کی ترغیب دی گئی تھی۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ڈیزائنر محمودہ خاتون نے ڈیزائن کیا تھا ۔