14 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ میر محمد علی

میر محمد علی

پاکستان کے ممتاز فن کا ر میر محمد علی آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے آج ٹی وی چینل سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ وہیں سے انھوں نے اپنے ایک پروگرام میں مختلف شخصیات کی پیروڈی کے سلسلے کا آغاز کیا۔ بعد ازاں وہ جیو ٹی وی سے وابستہ ہوگئے اور انھوں نے خبرناک نامی پروگرام میں مخلف شعبہ ہائے زندگی کی سو سے شخصیات کی پیروڈی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو محض بیس منٹ دیکھ کر اس کی پیروڈی کرسکتے ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔

UP