14 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ غیور اختر

غیور اختر

پاکستان کے معروف اداکار غیوراختر 5 اکتوبر 1945ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ غیور اختر کے بڑے بھائی ظل سبحان نے انہیں تھیٹر میں متعارف کرایا اور وہ پہلی بار 1970ء میں ہدایتکار اقبال آفندی کے ڈرامہ میں جلوہ گر ہوئے۔ تاہم پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل سونا چاندی نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ مذکورہ ڈرامہ میں ان کا تکیہ کلام اوہو ہو۔۔ زبان زد عام ہوا۔ انہوں نے ا سٹیج ، ریڈیو ، ٹی وی اور فلم میں لازوال اداکاری کی۔ ان کے مقبول ڈراموں میں وارث، بائو ٹرین، سونا چاندی ، خواجہ اینڈ سن، راہیں، پت جھڑ ، فری ہٹ، عینک والا جن، جھوک سیال، ہوا پہ رقص اور افسر بے کار خاص شامل ہیں۔
غیور اختر کا انتقال 7 فروری 2014ء کو لاہور میں ہوا۔ ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2008ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP