14 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ یونس خان

یونس خان

کرکٹ کے معروف کھلاڑی یونس خان29 نومبر 1977ء کو مردان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا بین الاقوامی ایک روزہ 13 فروری 2000 ء کو کھیلا۔ وہ مجموعی طور پر 265 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 7 سنچریوں کی مدد سے  7249 رنز اسکور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 3 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔
یونس خان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 26 فروری  2000ء کو ہوا۔ انہوں نے 104 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 31 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 9116 رنز اسکور کیے۔ ان 104 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 9 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ٹی۔20 طرز کی کرکٹ میں بھی یونس خان کا ریکارڈ نہایت شاندار ہے۔ وہ اب تک 83 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 1864 رنز اسکور کیے ہیں اور 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2009ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
( تمام اعداد و شمار 20 دسمبر 2015ء تک کے ہیں)

UP