دسویں ایشین آپٹمسٹ سیلنگ چیمپئین شپ کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
30ستمبر 1999ء سے7 اکتوبر1999ء کے دوران کراچی میںدسویں ایشین آپٹمسٹ سیلنگ چیمپئین شپ کے انعقاد کے موقع پر 7 اکتوبر 1999ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو روپے مالیت کاایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جن پر اس چیمپئین شپ میں حصہ لینے والی کشتیوں کی تصاویر بنی تھیں اور انگریز ی میں10TH ASIAN OPTIMIST SAILING CHAMPIONSHIPکے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔






