07 October
اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے فنکاروں کے میلے کے انعقاد کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

7 ۔اکتوبر 1994ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے فنکاروں کے پہلے بین الاقوامی میلے کے انعقاد کے موقع پر دو روپے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پرایک فنکار کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں   FIRST INTERNATIONAL FESTIVAL OF ISLAMIC ARTISANS AT WORK کے الفاظ تحریر تھے ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن لوک ورثہ کے ادارے نے فراہم کیا تھا۔

UP