1990-12-08



سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کراچی کی سلور جوبلی
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
8دسمبر1990ء کو سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کراچی نے اپنے قیام کے 25سال مکمل ہونے پر اپنی سلور جوبلی تقریبات منائیں۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی تین روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جسے الیاس جیلانی ڈیزائن کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سیکیورٹی پیپرزلمیٹڈ کراچی کا لوگو بنا تھا اور 25 YEARS OF SECURITY PAPERS LTD. کے الفاظ تحریر تھے۔