


عمران فرحت کی پیدائش
٭20 مئی 1982ء پاکستان کے ممتاز کرکٹر عمران فرحت کی تاریخ پیدائش ہے۔
عمران فرحت لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 8 مارچ 2001ء کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ اپنے 12 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں وہ اب تک 40 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے تین سنچریوں کی مدد سے 2400 رنز اسکور کیے ہیں۔ انہوں نے ان 40ٹ میچوں میں تین وکٹیں بھی حاصل کی ہیں اور ایک ٹیسٹ میچ میں جو 11 دسمبر 2009ء سے 15 دسمبر 2009ء کے دوران نیوزی لینڈ کے شہر نیپیئر میں کھیلا گیا تھا، بیٹ کیری کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ وہ نذر محمد، مدثر نذر اور سعید انور کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی تھے۔
عمران فرحت نے 53 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور ایک سنچری کی مدد سے مجموعی طور پر 1655 رنز اسکور کیے ہیں۔ وہ 7 ٹی ۔20 میچ بھی کھیل چکے ہیں جن میں ان کا مجموعی اسکور صرف 76 رنز ہے۔
٭ ( یہ اعداد و شمار 15 مئی 2013 ء کے مطابق ہیں )