1963-08-27




علامہ عنایت اللہ مشرقی کی وفات
علامہ عنایت اللہ مشرقی
٭ خاکسار تحریک کے بانی، ادیب، عالم دین اور ممتاز ریاضی دان علامہ عنایت اللہ مشرقی 25 اگست 1883ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی انگلستان سے ریاضی اور طبعیات کے شعبوں میں اعلیٰ امتیازات حاصل کئے تھے۔وہ ایک بلند پایہ عالم تھے اور متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
1931ء میں علامہ مشرقی نے خاکسار تحریک کے نام سے ایک جماعت قائم کی جس کا منشور نظم، ضبط، خدمت خلق اور اطاعت امیر تھا۔ جلد ہی یہ تحریک ہندوستان بھر کی ایک زبردست سیاسی تنظیم بن گئی۔
27 اگست 1963ء کو علامہ عنایت اللہ مشرقی لاہور میں وفات پاگئے اور اپنے گھر میںآسودۂ خاک ہوئے۔