10 November
علامہ اقبال کی صد سالہ سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

9 نومبر 1977ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے جشن ولادت کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے پانچ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوب صورت سیٹ جاری کیا جن کی مالیت
20پیسے، 65پیسے، سوا روپے، سوا دو روپے اور تین روپے تھی۔ ان میں سے تین ڈاک ٹکٹوں پر علامہ اقبال کے فارسی اشعار اور ایک ڈاک ٹکٹ پر اردو شعر شائع کیا گیا تھا جبکہ پانچواں ڈاک ٹکٹ علامہ اقبال کے خوب صورت پورٹریٹ سے مزین تھا۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر اخلاق احمدنے ڈیزائن کیے تھے۔

UP