Death of Lal Muhammad
موسیقار لعل محمد کی وفات

موسیقار لعل محمد

٭29 ستمبر 2009ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار لعل محمد کراچی میں وفات پاگئے۔
لعل محمد 1933ء میں راجستھان کے شہر اودے پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں ابتدا ہی سے بانسری بجانے کا بے حد شوق تھا۔ 1951ء میں وہ پاکستان آگئے۔ ایک محفل میں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر سجاد سرور نیازی نے انہیں بانسری بجاتے سنا تو انہیں ریڈیو پاکستان آنے کی دعوت دی جہاں وہ اسٹاف آرٹسٹ کے طور پر ملازم ہوگئے۔
ریڈیو پاکستان میں ان کی ملاقات استاد بندو خان کے صاحبزادے بلند اقبال سے ہوئی۔1961ء میں لعل محمد اور بلند اقبال نے لعل محمد اقبال کے نام سے ہدایت کار باقر رضوی کی فلم بارہ بجے سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم کے نغمات کی مقبولیت کے بعد انہیں اردو، پشتو، سندھی ، گجراتی اور بنگالی کی متعدد فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کا موقع ملا جن میں مسٹر ایکس، چھوٹی بہن، جاگ اٹھا انسان، آزادی یا موت، دوسری ماں، منزل دور نہیں، لاڈلا، نصیب اپنا اپنا، جیمز بانڈ007، جانور،پازیب، جہاں برف برتی ہے، نادان، دھماکا، پتھر کے صنم، گھروندہ، ہنستے آنسو اور سیاست کے نام سرفہرست ہیں۔ لعل محمداقبال کے متعدد نغمات بے حد مقبول ہوئے جن میں فلم جاگ اٹھا انسان کا نغمہ دنیا کسی کے پیار میں جنت سے کم نہیں سرفہرست ہے۔

UP