15 August
پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کے سال کے موقع پر کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14اگست 2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کے سال کے موقع پر پانچ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت دس دس روپے تھی۔ ان میں سے دو ڈاک ٹکٹوں پر پاکستان کے وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف اور چین کے صدر جناب ژی جن پنگ کی تصاویراور دیگر تین ڈاک ٹکٹوں پر شاہراہ قراقرم، دیوار چین اور شالامار باغ،لاہور کی تصاویر شائع کی گئی تھیں ۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر انگریزی میں 2015 Year of Pakistan - China Friendly Exchanges کے الفاظ تحریر تھے اور ان کا ڈیزائن ڈاکٹر کنول خالدنے تیار کیا تھا ۔
 

UP