صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اعجاز قیصر
اعجاز قیصر
پاکستان کے معروف غزل گائیک اعجاز قیصر، مہدی حسن کے دبستان غزل گائیکی سے منسلک ہیں۔ ان کی گائی ہوئی کئی غزلیں بہت معروف ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2015ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے۔






