15 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ صلاح الدین تونیو

صلاح الدین تونیو

پاکستان کے معروف فن کار وہ تقریباً تین دہائی سے ٹیلی وژن ڈراموں میں کام کر رہے ہیں اور اردو اور سندھی کے معروف فن کاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے معروف ڈراموں میں چھوٹی سی دنیا کا نام سرفہرست ہے۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں میں عبدالقادر ہوں، جنت، وجود لاریب اور ٹیلی فلم حویلی کے بند دروازے شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
نوجوان نسل کے معروف فن کار فہد مصطفیٰ ان کے صاحب زادے ہیں۔

UP