صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سلطان سکون
سلطان سکون
اردو اور ہندکو کے ادیب اور شاعر، سلطان سکون 23 نومبر 1932ء کو داخلی کوٹھیالہ، ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے۔ تصانیف میں بجھ میری بجھارت، کاری دی گل،چنوچودھویں رات، ہندکو ضرب المثال، کوئی خواب ہے نہ خیال ہے، تارا لوئی والا اور ہندکو اردو لغت شامل ہیں۔ ایبٹ آباد میں قیام پذیر ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔






