صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔استاد محمد اجمل خان
استاد محمد اجمل خان
پاکستان کے نامور طبلہ نواز استاد محمد اجمل خان کا تعلق ملتان سے ہے۔ وہ 1957ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے اور انہوں نے بارہ سال کی عمر سے طبلہ بجانا شروع کیا۔ وہ بخشی سلامت قوال کے بیٹے ہیں۔
استاد محمد اجمل خان نے طبلہ نوازی کی تربیت استاد شوکت حسین خان سے حاصل کی۔ وہ ساٹھ سے زیادہ ممالک میں طبلہ بجانے کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور پاکستان کے تقریباً ہر بڑے گلوکار کے ساتھ سنگت کرچکے ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2012ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔






