صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ جاوید شیخ

جاوید شیخ

پاکستان ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار جاوید شیخ 8 اکتوبر 1954ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ 1974ء میں فلم ’’دھماکہ‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا مگر یہ فلم کامیاب نہ ہوسکی۔ 1976ء میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’’شمع‘‘ سے از سر نو زندگی ملی۔ اس کے بعد کئی ڈرامہ سیریلز میں کام کیا جن میں ’’ان کہی‘‘ کا نام سرفہرست ہے۔ جاوید شیخ نہ صرف یہ کہ ٹیلی وژن اور فلموں کے کامیاب اداکار تسلیم کیے جاتے ہیں بلکہ انھوں نے بطور فلم ساز اور ہدایت کار بھی خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے بھارت کی چند فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2011 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP