صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اورنگ زیب لغاری
اورنگ زیب لغاری
پاکستان کے مقبول اداکار اورنگ زیب لغاری 15 مارچ 1944ء کو رحیم آباد میں پیدا ہوئے۔ الحمرا لاہورکے اسٹیج سے تھیٹر ڈراموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ بعد ازاں پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں ۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2012 ء کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔






