صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔طاہرہ سید
طاہرہ سید
پاکستان کی معروف گلوکارہ طاہرہ سید1958ء میں لاہور میں پیدا ہوئیں وہ نامور گلوکارہ ملکہ پکھراج اور ادیب سید شبیر حسین کی صاحبزادی ہیں۔ موسیقی میں اپنی والدہ اورنامور موسیقار استاد اختر حسین کی شاگرد ہیں۔ قدیم روائتی موسیقی اور غزل گائیکی پر عبور رکھتی ہیں۔ متعدد اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں 14 اگست 2012ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ لاہورمیں قیام پذیر ہیں۔






