14 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر تحسین فراقی

ڈاکٹر تحسین فراقی

ملک کے ممتاز نقاد اور محقق ڈاکٹر تحسین فراقی کا اصل نام منظور اختر ہے۔ وہ دیپالپور کے قصبہ بصیر پور میں 17 ستمبر 1950ء کو پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ایم اے او کالج میں لیکچرار تعینات ہو ئے۔ بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی اور ینٹل کالج کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے،  16ستمبر 2010ء کو ریٹائر ہوئے تو پنجاب یونیورسٹی نے اردو دائرہ معارف اسلامیہ کے لیے ان کی خدمات حاصل کرلیں۔ آج کل مجلس ترقی ادب کے ڈائرکٹر ہیں۔
اکٹر تحسین فراقی ایک شعری مجموعہ اور پانچ تنقیدی کتب  کے مصنف ہیں۔ انھیں اکادمی ادبیات پاکستان نے ’’اقبال: چند نئے مباحث ‘‘ پر وزیر اعظم ادبی ایوارڈ برائے سال 1997ء عطا کیا اور ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2010 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے ۔

UP