صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ایس بی جون
ایس بی جون
پاکستان کے معروف گلوکار ایس بی جون کا پورا نام سنی بنجمن جون ہے۔ 1934ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ پنڈت رام چندر مہدی سے موسیقی کی تربیت حاصل کی اور1950ء میں ریڈیو پاکستان کراچی سے بطور گلوکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ 1959ء میں موسیقار ماسٹر منظور حسین نے فلم ’’سویرا‘‘ کے لیے فیاض ہاشمی کا لکھا ہوا نغمہ ’’ تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے ‘‘ ان کی آواز میں ریکارڈ کیا۔ یہ نغمہ آج بھی ایس بی جون کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔
ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2010 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
ایس بی جون کراچی میں قیام پذیر ہیں۔






