14 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ استاد مبارک علی خان

استاد مبارک علی خان

پاکستان کے معروف کلاسیکی گلوکار استاد مبارک علی خان خیال گائیکی میں اختصاص رکھتے ہیں۔ انھوں نے موسیقی کے اسرار و رموز استاد غضنفر علی خان سے سیکھے۔ وہ اندور گھرانے کے استاد امیر خان کو اپنا روحانی استاد سمجھتے ہیں اور پنجاب کو اندور کے اسٹائل سے ہم آمیز کرنے میں کمال رکھتے ہیں۔ ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP