15 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ نورالہدیٰ شاہ

نورالہدیٰ شاہ

معروف ادیبہ اور مقبول ڈرامہ نگار نورالہدیٰ شاہ نے انیس سو اسی کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر پیش کیے جانے والے ڈرامہ سیریلز ماروی اور جنگل سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی صف اول کی ڈرامہ نگاروں میں شمار ہونے لگیں۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں آسمان تک دیوار، عشق گم شدہ ، اور زینب بنت سکینہ حاضر ہو کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے چند ٹیلی فلمیں بھی تحریر کیں جن میں سانس لے اے زندگی، تپش، ہم بین چارے سے لاگ اور سات آسمان تلے شامل ہیں۔ نورالہدیٰ شاہ کی تصانیف میں رن ائیں رج جو اتہاس، کربلا اور جلاوطن پڑھنے والوں میں بے حد مقبول ہیں۔ وہ 2013 میں سندھ کی نگراں کابینہ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
 

UP