15 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ایس ایم نقی

ایس ایم نقی

پاکستان کے معروف ہاکی کمنٹیٹر ایس ایم نقی کا پورا نام شیخ محمد نقی تھا اور وہ 1935ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے۔
ایس ایم نقی کی شخصیت کے کئی پہلو تھے۔ انھوں نے باکسنگ، ریسلنگ اور چند دوسرے کھیلوں کی کمنٹری بھی کی لیکن ہاکی کمنٹری میں انھیں ہمیشہ اہم مقام حاصل رہا۔ اپنے منفرد انداز وبیان کی وجہ سے وہ ہاکی کے حلقوں میں بہت مقبول تھے۔ایس ایم نقی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے 1964ء سے 2000ء کے درمیانی عرصے میں نو اولمپکس میں کمنٹری کی۔ پاکستان میں کوئی بھی کمنٹیٹر ان سے زیادہ اولمپکس میں کمنٹری نہیں کرسکا۔
ایس ایم نقی نے 26 اپریل 2014ء کو کراچی میں وفات پائی۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2003 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ 26 اپریل 2014ء کو کراچی میں وفات پائی۔

UP