14 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ فرید ایازقوال

فرید ایازقوال

پاکستان کے معروف قوال فرید ایاز کا تعلق مشہور قوال بچہ گھرانے سے ہے۔ یہ گھرانہ امیر خسرو نے دہلی کی عظیم صوفی شخصیت نظام الدین اولیا کے اشارے پر قائم کیا تھا۔
ان کے جد امجد میاں صامت بن ابراہیم، امیر خسرو کے مرید تھے- یہ روایت چلتے چلتے فرید ایاز کے والد منشی رضی الدین تک پہنچی جو قوالی کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے نہ صرف اپنے بیٹوں کو قوالی کی تربیت دی بلکہ ان سے یہ وعدہ بھی لیا کہ مشکل حالات میں بھی وہ اس روایت کو زندہ رکھیں گے- اب ان کے ساتھ ان کے دو چھوٹے بھائی بھی شامل ہو گئے ہیں ساتھ ہی ساتھ خاندان کی نوجوان نسل کے دیگر ارکان بھی۔
فرید ایاز سب سے بڑے ہیں وہ حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے جبکہ ابو محمد کی پیدائش کراچی کی ہے۔ تقسیم کے بعد یہ لوگ دہلی سے کراچی آئے اور ان کے والد نے اپنے کزن منظور نیازی اور بہاؤالدین کے ساتھ گانا شروع کیا- بعد میں گروپ ٹوٹ گیا، پھر نوجوان فرید ایاز نے 1976ء میں اپنا ذاتی گروپ بنایا- ان کے والد نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ ہی تربیت بھی کرتے رہے۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP