14 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ضیا جالندھری

ضیا جالندھری

اردو کے نامور شاعر ضیا جالندھری کا اصل نام ضیا نثار احمدتھا اور وہ  2 فروری 1923ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ حلقہ ارباب ذوق کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں، پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ تصانیف میں سرشام، نارسا، خواب سراب، پس حرف ، دم صبح اور کلیاتِ ضیا کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ 19 مارچ 2002ء کو اسلام آباد میں وفات پائی اور وہیں آسودہ خاک ہوئے۔

UP