صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ خالدہ حسین
خالدہ حسین
اردو کی نامور افسانہ نگار خالدہ حسین کا اصل نام خالدہ اصغر ہے اور وہ 18 جولائی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ والد ڈاکٹر اے جی اصغر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر تھے۔ 1954ء میں افسانہ نگاری کا آغاز کیا۔ افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں جن میں پہچان، دروازہ، مصروف عورت، ہیں خواب میں ہنوز اور میں یہاں ہوں کے نام شامل ہیں۔ ایک ناول ’’کاغذی گھاٹ‘‘ بھی تحریر کیا۔ اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔






