صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ٹینا ثانی
ٹینا ثانی
پاکستان کی معروف گلوکارہ ڈھاکا میں پیدا ہوئیں۔ کچھ عرصے کابل میں مقیم رہیں پھر کراچی آگئیں۔ استادنظام الدین خان اور استاد چاند امروہوی سے موسیقی کی تربیت حاصل کی ۔ کچھ عرصہ مہدی حسن سے غزل گائیکی بھی سیکھی۔
انیس سو اسی میں انہیں پاکستان ٹیلی وژن کے پروڈیوسر عشرت انصاری نے اپنے پروگرام ترنگ میں متعارف کروایا۔ بعد ازاں ارشد محمود نے ان کے فن کو جلا بخشی۔ ٹینا ثانی کے پسندیدہ شاعر فیض احمد فیض ہیں جن کی متعدد غزلیں اور نظمیں ٹینا ثانی کی آواز میں مقبول ہوچکی ہیں۔ میر، غالب ، اقبال اور رومی کا کلام بھی گاچکی ہیں ۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2003ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔






