14 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد عثمان ڈیپلائی

محمد عثمان ڈیپلائی

سندھی اور اردو زبان کے ممتاز ادیب، شاعر اور صحافی محمد عثمان ڈیپلائی 13 جون 1908ء کو ڈیپلو ضلع تھرپارکر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کسی درس گاہ کے فارغ التحصیل نہیں تھے لیکن بچپن ہی سے انہیں علم حاصل کرنے کی لگن تھی۔ انہوں نے بچپن ہی میں سندھی اور اردو کی کہانیاں لکھنی شروع کردیں۔ انہوں نے لاتعداد علمی اور ادبی مضامین اور سو کے لگ بھگ تاریخی ناول تحریر کئے۔ وہ سندھی کے ایک کثیر الاشاعت اخبار ’’عبرت‘‘ کے بانی تھے۔ انہوں نے آزادی صحافت کی خاطر قید و بند کی صعوبت بھی برداشت کی۔ اپنے آخری زمانے میں وہ ایک ماہوار ادبی جریدے ’’سانٹریہہ‘‘ (وطن) کے ساتھ روزنامہ سندھ ٹائمز کے مدیر بھی تھے۔
محمد عثمان ڈیپلائی 7 فروری 1981ء کو وفات پاگئے۔حکومت پاکستان نے ان کے انتقال کے بعد 14 اگست 2003ء کو انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP