ایف سی کالج لاہور کی 150 ویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14مئی 2014ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایف سی کالج لاہورکے قیام کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پرایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس کالج کا لوگو بھی بنا تھا اور انگریزی میں FORMAN CHRISTIAN COLLEGE A CHARTERED UNIVERSITY SESQUICENTENNIAL 1964-2014 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت آٹھ روپے تھی اور اسے نوید اعوان نے ڈیزائن کیا تھا۔






