اسلامیہ کالج پشاور کے قیام کی سوویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

30مئی 2013ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسلامیہ کالج پشاور کے قیام کی سوویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی پینٹنگ شائع کی گئی تھی اورانگریزی میں 100 YEARS OF ISLAMIA COLLEGE PESHAWAR 1913-2013 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت آٹھ روپے تھی اور اسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP