اسلامیہ ہائی اسکول، کوئٹہ کے قیام کی پچانوے ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

15مئی 2005ء کو کوئٹہ کے معروف تعلیم ادارے اسلامیہ ہائی اسکول کے قیام کی پچانوے ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر 25مئی 2005ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک  نے پانچ روپیہ مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پراسلامیہ ہائی اسکول کی عمارت کی منظر کشی کی گئی تھی اور ISLAMIA HIGH SCHOOL QUETTA کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن رضا احمد نے تیارکیا تھا۔

UP