23 April
جمہوریہ ترکی کی گرینڈ اسمبلی کے قیام کی پچاسی ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

23اپریل 2005ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے جمہوریہ ترکی کی گرینڈ اسمبلی کے قیام کی پچاسی ویںسالگرہ کے موقع پردو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا  ۔جن میں سے ایک پر اس جمہوریہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک اور دوسرے پرمصطفیٰ کمال اتاترک اور قائد اعظم کی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔دونوں ڈاک ٹکٹوں پرپس منظر میں جمہوریہ ترکی کی گرینڈ اسمبلی کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں 85TH ANNIVERSARY OF TURKISH GRAND NATIONAL ASSEMBLY کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان میں ترک سفارت خانے نے فراہم کیا تھا ۔

UP