1992-07-05



برآمدات سیریزکے عمومی ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
5جولائی 1992ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین مختلف مالیتوں کے عمومی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر پاکستان کی تین برآمدات آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات اورکھیلوں کے سامان کی تصاویر بنی تھیں۔ ان عمومی ڈاک ٹکٹوں کی مالیت 10روپے15 روپے اور25 روپے تھی اوران کا ڈیزائن سید علی افسرنے تیار کیا تھا۔