ڈی جے کالج، کراچی کے قیام کی سوویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

7نومبر 1987ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ڈی جے کالج، کراچی کے قیام کی سوویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ  پرانگریزی میں CENTENARY OF D.J. SCIENCE COLLEGE KARACHI کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 80پیسے تھی اور اسے  عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP