اسٹیل ملز کی پہلی بھٹی کے افتتاح پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

31 اگست 1981ء کو صدر جنرل محمد ضیاء الحق نے پاکستان اسٹیل ملز کی پہلی بھٹی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
 اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 40پیسے اور دو روپے مالیت کے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر اسٹیل ملز کی اس پہلی بھٹی کی تصویر بنی تھی  اور INAUGURATION OF FURNACE No. 1 PAKISTAN STEEL, KARACHI
30 SHAWWAL 1401 A.H.
کے الفاظ تحریر تھے ۔یہ ڈاک ٹکٹ جناب اخلاق احمد نے ڈیزائن کیے تھے۔

UP