1970-08-31

ڈاکٹر ماریا مونٹیسوری کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
31اگست 1970ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مشہور ماہر تعلیم ڈاکٹر ماریا مونٹیسوری کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پردو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ڈیزائنر محمودہ خاتون نے تیار کیا تھا ۔