2010-01-28
عبدالعزیز خالد
٭28 جنوری 2010ء کو اردو کے نامور شاعر اور سابق سول سرونٹ عبدالعزیز خالد لاہور میں وفات پاگئے۔
عبدالعزیز خالد 14 جنوری 1927ء کو موضع پرجیاں کلاں تحصیل نکو در ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اسلامیہ کالج لاہور کے فارغ التحصیل تھے اور کالج کے محلے کریسنٹ کے مدیر...
2000-01-28
مظفر علی سید
٭28 جنوری 2000ء کو اردو کے معروف نقاد، محقق اور مترجم مظفر علی سید نے لاہور میں وفات پائی۔
مظفر علی سید 6 دسمبر 1929ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں تنقید کی آزادی اور تراجم میں فکشن، فن اور فلسفہ اور پاک فضائیہ کی تاریخ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ...
1933-01-28
Now or Never
٭28 جنوری 1933ء کو کیمبرج سے چوہدری رحمت علی کا مشہور کتابچہ Now or Neverاشاعت پذیر ہوا۔ یہی وہ تاریخی کتابچہ تھا جس میں چوہدری رحمت علی نے برصغیر کے مسلمانوں کے ایک آزاد وطن کے لیے پاکستان کا نام تجویز کیا تھا۔ اس تاریخی کتابچے پر ان کے علاوہ اسلم خٹک، صاحبزادہ شیخ محمد صادق...
2004-01-28
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
28جنوری 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے صادق پبلک اسکول، بہاولپور کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس اسکول کی عمارت اور نواب صادق خان عباسی کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں GOLDEN JUBILEE SADIQ PUBLIC SCHOOL BAHAWALPUR...






