31 August
محمد علی رنگون والا کی سوویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

31اگست2002ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کی ممتاز مخیر شخصیت محمد علی رنگون والاکی یاد میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جو ان کی تصویر سے مزین تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے بنایا تھا اور اس کی مالیت دو روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں  MUHAMMAD ALY RANGOONWALA THE PHILINTHROPIST 1924-1998  کے الفاظ تحریر تھے۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک کا جاری کردہ یہ ڈاک ٹکٹPhilnthropist of Pakistan سیریز کا حصہ تھا۔

UP