1976-08-31


موہن جو ڈارو کے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
31 اگست 1976ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے موہن جو ڈاروکے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم کے سلسلے میںایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت 65پیسے تھی۔اس ڈاک ٹکٹ پر موہن جوڈارو کے آثار اور وہاں کی کھدائی سے برآمد ہونے والے پجاری اور رقاصہ کے مجسموں کی تصاویر بنی تھیں اور Save Moenjodaroکے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔