1989-07-01


ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی کی دسویں سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
یکم جولائی 1989ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر مواصلاتی سیٹلائٹس اور ان کے زمینی اسٹیشنز کی تصویریں، دنیا کا نقشہ اور ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی کا لوگوشائع کیا گیا تھا اور10th ANNIVERSARY OF ASIA PECIFIC TELEL COMMUNITY 1979-1989 کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ تین روپے مالیت کا یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ غلام مصطفیٰ نے ڈیزائن کیا تھا۔